1 اکتوبر 2014 - 13:07
ہندوستان داعش مخالف امریکی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا

ہندوستان نے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف امریکی قیادت میں تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کردیاہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے امریکہ کی اس تجویز کو مسترد کردیا۔ ہندوستان میں وزارت خارجہ کے عہدیدار وکرم دورائی سوامی کے حوالے سے دی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اس طرح کے کسی بھی اتحاد میں شامل نہيں ہوگا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے امریکی صدر اوبامہ سے اپنی ملاقات میں کہا کہ نئی دہلی حکومت دہشتگردی کےخلاف جد وجہد میں پوری طرح سے سنجیدہ ہے۔ امریکہ زیادہ سے زیادہ ملکوں کو اس اتحاد میں شامل کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ سلامتی کونسل کی اجازت کےبغیر کی جانے والی اس کاروائی کو قانونی حیثیت حاصل ہوجائے۔

.......

/169